Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • بارہندوستان میں آئی ٹی بی پی کیمپ میں ایک جوان نے اندھا دھندفائرنگ کرکے اپنے ہی چھے ساتھیوں کوہلاک کردیا

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کڈنار میں بارڈرسیکورٹی فورس آئی ٹی بی پی کیمپ میں ایک جوان نے اندھا دھندفائرنگ کرکے اپنے ہی چھے ساتھیوں کوہلاک کردیا ہے

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس آئی ٹی بی پی کے جوان نے اپنے ساتھیوں پراندھا دھند فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی - اس واقعے میں مجموعی طور پرسات فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے - چھتیس گڑھ کے بستر ریجن کے آئی جی کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد ہی اس واقعے کے پس پردہ محرکات کا پتہ لگایا جاسکے گا - مسلح بارڈر سیکورٹی فورس آئی ٹی بی پی نے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور پہنچا دیا گیا ہے - ریاست چھتیس گڑھ کے متعدد اضلاع میں ماؤ نواز باغی کئی عشرے سے مسلح کارروائیاں انجام دے رہے ہیں - اور انہی چھاپہ ماروں کامقابلہ کرنے کے لئے اس ریاست میں سیکورٹی فورس اور خصوصی کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں -

کمنٹس