Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • جھارکھنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات میں پولنگ

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں ووٹنگ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 میں سے دوسرے مرحلے کی 20 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔ ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلہ کے لئے سات اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی، جو شام تین بجے تک چلے گی۔

ووٹنگ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز میں سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور مسلسل گشت کی جا رہی ہے۔ اس مرحلہ میں جن اسمبلی سیٹوں کے لیے الیکشن ہو رہا ہے، اس میں سے کئی نکسل متاثرہ ہیں۔ اس کی وجہ سے انتہائی حساس اور حساس ترین مراکز کی حفاظت کے لئے مسلح فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ان اسمبلی حلقوں کے انتخابی میدان میں 231 مرد اور 29 خواتین سمیت کل 260 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کل 6066 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 5050 دیہی علاقے میں اور 1016 شہری علاقوں میں ہیں۔

ٹیگس