Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا تناسب تقریبا ساٹھ فیصد

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا تناسب تقریبا ساٹھ فیصد بتایا گیا ہے ۔

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں سنیچرکواسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ریاست کے سات اضلاع میں بیس نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی ۔

پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور اٹھارہ حلقوں میں شام تین بجے اور دو حلقوں میں شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی ۔

ہندوستانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جن اٹھارہ حلقوں میں پولنگ شام تین بجے ختم ہوئی، وہاں ٹرن آؤٹ انسٹھ اعشاریہ دو سات فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ریاست جھارکھنڈ کے جمشید پور ایسٹ اور جمشید پور ویسٹ، دو اسمبلی حلقوں میں پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہی اور ان دونوں حلقوں میں پولنگ کا مجموعی تناسب آخری اطلاع ملنے تک اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

یو این آئی کے مطابق جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پولنگ پر امن رہی اور کہیں سے تشدد کی کسی واردات کی خبر نہیں ہے۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

سنیچر کو جن حلقوں میں پولنگ ہوئی ان میں نکسلی تحریک سے متاثرہ علاقے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس