Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • متنازع شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا میں پیش ہوگا

شہریت ترمیمی بل آج ہندوستان کے مقامی وقت کے مطابق12 بجے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش ہو گا ۔

ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں سات گھنٹے سے زیادہ وقت تک ہونے والی بحث کے بعد جس متنازع شہریت ترمیمی بل کو پیر کی آدھی رات کو منظور کیا گیا تھا اسے آج ہندوستان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا ۔

بی جے پی کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وہ اس بل کو راجیہ سبھا سے بھی پاس کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ادھر ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں خاص طور پر آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور احتجاج کرنے والے آر ایس ایس اور بی جے پی گو بیک کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران شہر کے اسکول، کالج، بازار اوردکانیں بند ہیں۔

مغربی بنگال میں بھی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔ ٹی ایم سی نے کولکاتہ میں اس بل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

ٹیگس