Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • شہریت ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں بھی پاس

ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ذریعے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پاس کرا لئے جانے کے بعد بدھ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی یہ بل پاس ہوگیا ہے

ایوان بالا راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کے حق میں ایک سو پچیس ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں ایک سو پانچ ووٹ ڈالے گئے قبل ازیں ہندوستان کے وزیرداخلہ امت شاہ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کیا جس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے زور دار ہنگامہ کیا - اپوزیشن کی تقریبا سبھی جماعتوں نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی اور ماضی میں بی جے پی کی اتحادی جماعت شیوسینا نے بھی واضح کردیا ہے کہ جب تک اس بل میں اصلاح نہیں ہوجاتی وہ اس کی حمایت نہیں کرے گی - شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بی جے پی کے بعض ارکان کے اس بیان کی مذمت کی کہ جو اس بل کی حمایت نہیں کرے گا وہ محب وطن نہیں ہے - اس درمیان جب اپوزیشن ارکان نے وزیرداخلہ کو آسام کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے گھیرا تو اس وقت راجیہ سبھا کی ٹی وی نشریات تھوڑی دیر کے لئے روک دی گئیں ۔