Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں لاک ڈاؤن

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی لاک ڈاؤن کا آج 144 واں روز ہے، کشمیری 144 دنوں سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 بدستور نافذ ہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس، تعلیمی اور تجارتی مراکز بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے طلبا، صحافیوں اور پیشہ ور افراد کا کام بری طرح متاثر رہنے کے علاوہ ای کامرس مکمل طور پر ٹھپ ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے خلاف وادی میں اضطرابی کیفیت سایہ فگن ہوکر غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔

ٹیگس