Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج

ہندوستان میں قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف کل ملک کے مختلف حصوں سمیت شاہین باغ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، خوریجی اور جعفرآباد میں بھی سخت سردی اور بارش ہونے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور اس کا دائرہ بڑھ کے ملک کے کو نے کونے میں پہنچ گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کولکاتہ میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف خواتین کے احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے ۔ جمعرات کو کولکاتہ میں خواتین کی جانب سے نکالی گٸی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ شہر کے اردو اکیڈمی سے گاندھی مجمسے تک ریلی نکالی گٸی ۔

ریلی میں شامل مسلم پرسنل لا بورڈ کی ممبرعظمی عالم نے سی اے اے کو ملک کے دستور کے خلاف بتاتے ہوٸے اس قانون کو ملک کے تمام لوگوں کے لٸے نقصان دہ قرار دیا ۔ انہوں نے اس قانون کو ملک کی جمہوریت کے خلاف بتایا اور حکومت سے اس قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں ہر عمر کی خواتین شریک تھیں ۔

کولکاتہ میں گزشتہ دس دنوں سے شہر کے پارک سرکس میدان میں خواتین کا دھرنا بھی جاری ہے ۔ خواتین اس اہم مسئلہ پر حکومت کے سامنے اپنا احتجاج درج کرارہی ہیں ۔

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین سڑکوں پراتریں اوراحتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ احتجاجی جلسہ کے ذریعہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خواتین ملک اور ملت کے موجودہ حالات کو بخوبی سمجھیں۔ تعلیمی، سماجی مسائل کے حل کیلئے خواتین بھی آگے آئیں۔

ٹیگس