Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی توانائی رکھنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو تین ہزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ تجربہ اڑیسا کے عبد الکلام جزیرہ  میں پانی کے اندر بنے ایک پلیٹ فارم سے کیا گیا۔ یہ میزائل آبدوز میں سے با آسانی فائر کیا جا سکتا ہے۔

اس سےقبل بھی ہندوستان نے دسمبر دو ہزار انیس کے آغاز میں ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی توانائی رکھنے والے اگنی تین نامی ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجود کشیدگی نے دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ کی سی فضا پیدا کر دی ہے جس کے سبب دونوں ممالک مسلسل اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافے کے درپے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس