Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • یورپ کے بعد اب ہندوستان کی ریاست بہار میں برقعے پر پابندی، احتجاج کے بعد انتظامیہ پشیمان

ہندوستان کی ریاست بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں مقامی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے تحت طالبات کو معینہ ڈریس کوڈ میں کیمپس میں آنے کو کہا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی کیمپس میں برقعہ پہن کر آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں طالبات کے لئے ایک ہدایت جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تمام طالبات کو سنیچر کو چھوڑ کر ہر دن معینہ ڈریس کوڈ میں کالج آنا ہوگا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 250 روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا۔ حالانکہ احتجاج کے بعد نوٹس بورد سے برقعہ لفظ ہٹا لیا گیا ہے لیکن اب بھی ڈریس کوڈ نافذ رہے گا اور اگر کسی طالبہ نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیاما رای نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برقعہ لفظ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جونکہ ہمیں طالبات کی شناخت میں مشکل ہو رہی تھی اسی لئے ہمیں ڈریس کوڈ کو نافذ کرنا پڑا۔

 

ٹیگس