Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران  کے پارلیمانی انتخابات کا ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں انعکاس

اسلامی جمہوریہ ایران میں کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرانعکاس ہوا ہے۔

یو این آئی کی شہ سرخی: ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

ایران میں 290 نشستوں کے لیے پارلیمانی انتخابات جمعہ کو شروع ہوئے جس کے پیش نظر پورے ملک میں پولنگ جاری ہے۔

ایران کی وزارت داخلہ کے انتخابی صدر دفتر کے مطابق انتخابات میں 7000 سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

انتخابات کے آغاز میں تقریبا 15500 لوگوں نے اپنے پرچہء نامزدگی داخل کئے تھے۔

اخباراودھ نامہ کی شہ سرخی: ایرانی عوام آج نئی تاریخ رقم کریں گے

اخبار لکھتاہے کہ مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کے لئے ووٹنگ اب سے تھوڑی دیر بعد شروع ہو گی۔

ایرانی قوم ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی امنگوں اور رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  سے تجدید بیعت کرے گی اور پولنگ اسٹیشنوں میں بھر پور شرکت سے امریکہ، اسرائیل اور عالمی سامراج کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اکتالیسویں برس میں مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات کا انعقاد ، ایران کے دینی جمہوری نظام میں انتخابات کی اہمیت کی علامت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انتخابات میں ایرانی عوام کی پوری آزادی و اختیار سے شرکت اور اپنے من پسند امیدواروں کے انتخاب کو پارلیمنٹ میں بھیجنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں عوام اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے میں براہ راست کردار کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کل ایران کےمقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو رات 12 بجے تک جاری رہی۔

ٹیگس