Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • شاہین باغ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں

قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کو ملنے والی دھمکی کے خلاف اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب کے 14 اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں ۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب رہنما آنند شرما نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں گذشتہ ماہ کے آخر میں ہوئے تشدد کے دوران کافی جانی ومالی نقصان ہوا ہے لیکن حکومت اس سنگین مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ دہلی فسادات پر بحث کرانے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

دوسری جانب قومی شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین کو ملنے والی دھمکی کے خلاف اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب کے 14 اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں اور کچھ مقامات پر کچھ وقت کے لئے ریل کو روکا گیا تھا۔

در ایں اثناء لکھنئو کے گھنٹہ گھر پر مظاہرہ کررہی خواتین نے دلت خواتین سے مظاہرے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کا سب سے زیادہ نقصان دلتوں ، مسلمانوں اور سماج کے کمزور طبقوں کو جھیلنا پڑے گا ۔ لہٰذا انہیں این آر سی کے خلاف جاری مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔

ٹیگس