Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • مادری زبان میں سوال کی اجازت نہ دینا جمہوریت کے منافی ہے: راہل گاندھی

کانگرس کے نائب صدر نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں ایک تمل رکن پارلیمنٹ کو اپنی زبان میں سوال کرنے کی اجازت نہ دیئے پر سخت اعتراض کیا ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ تمل ناڈو کے ایک رکن پارلیمنٹ کو اپنی زبان میں سوال پوچھنے کی اجازت نہ دینا، جمہوری حقوق کے خلاف ہے۔  
انھوں نے کہا کہ پیر کو انھوں نے ان پچاس لوگوں کے بارے میں جنہوں نے بینکوں سے قرضے لے کے واپس نہیں لوٹائے، سوال پوچھا تو اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ضمنی سوال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ منگل کو ایک تمل رکن پارلیمنٹ نے اپنی زبان میں سوال پوچھنے کی اجازت مانگی تو اسپیکر اوم برلا نے اس کی اجازت نہیں دی۔
انھوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی زبان میں بات کہیں اور سوال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مودی حکومت کی پالیسی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو سوال نہ کرنے دیا جائے۔ 

ٹیگس