Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • کورونا کا خطرہ، دہلی سمیت 15 ریاستوں میں لاک ڈاون

کووڈ -19 کے انفیکشن کے خطرات کے پیش نظر دہلی سمیت ملک کی 13 ریاستیں اور 75 اضلاع لاک ڈاون کو آج صبح سے ہی لاک ڈاون (Lock down) کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی 13 ریاستوں اور 75 اضلاع  میں لاک ڈاون کی صورتحال آج 23 مارچ سے لے کر 31 مارچ تک برقرار رہے گی۔ ہندوستانی ریلوے نے 31 مارچ تک تمام پیسنجر ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر 23 مارچ کی صبح 6 بجے سے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا اور یہ نظام 31 مارچ کی نصف شب یعنی 12 بجے تک برقرار رہے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گا اور صرف 25 فیصد ڈی ٹی سی بسیں چلیں گی۔ یہ بسیں بھی ضروری خدمات انجام دینے والے افراد کے لئے ہی چلائی جائیں گی۔ اس دوران ریاست کی تمام عبادت گاہیں بند رہیں گی۔ دہلی کی دکانیں اور بازار سب بند رہیں گے۔ دہلی کی سرحدیں سیل رہیں گی، تاہم دوسری ریاستوں سے کھانا اور سبزی لانے والی گاڑیوں کو دہلی آنے کی اجازت رہے گی۔ اس کے علاوہ تمام پروازیں معطل رہیں گی لیکن اسپتال اور محکمہ بجلی کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے اتوار کو بہار میں پہلی موت سمیت تین لوگوں کی جانیں تلف ہوگئیں ۔ اس وائرس سے ملک میں اب تک سات لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 360 ہوگئی ہے ۔

ٹیگس