Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان و ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد 1500 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ  پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 557 بتائی گئی ہے اس کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 469 رپورٹ ہوئی ہے۔ بلوچستان میں138، خیبر پختونخواہ میں 188 جبکہ اسلام آباد میں 39 اور گلگت بلتستان میں 107 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے-

دوسری جانب ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 979 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور ملک گیر لاک ڈاؤن کا آج تیسرا دن ہے - ملک کی سبھی ٹرین اور ہوائی سروسز بند ہیں جبکہ دہلی میٹرو کو بھی آئندہ چودہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے -

ٹیگس