Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں اضافہ

ہندوستان میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھ گئی ہے ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات کی صبح ملک کی مختلف ریاستوں میں، چوبیس گھنٹے کے اندر کورونا وائرس کے تین سو اٹھائیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد جمعرات کی صبح تک ایک ہزار نو سو پینسٹھ ہو چکی اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کے پچاس ہو چکی تھی۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد جمعرات کی صبح تک ایک سو اکیاون ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ہندوستانی ذرا‏ئع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اور مرنے والوں کی سب زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹرا میں ریکارڈ کی گئی ۔ ریاست مہاراشٹرا میں جمعرات کی صبح تک کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد تین سو پینتس اور مرنے والوں کی تعداد تیرہ تھی ۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی مہاراشٹر میں ہی ریکارڈ کئی گئی ہے ۔ اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے ایک سو اکیاون افراد میں سے بیالیس کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔

اس دوران ہندوستان کی مرکزی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بعض ریاستوں میں ، کچھ معاملات میں چھوٹ دیئے جانے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

ٹیگس