Apr ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی صورتحال سنگین، 5 ہزار متاثر، 149اموات

ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 5194 ہوگئی جن میں 66 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہرجاری ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ 5194 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے اب تک 149 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 773 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے 5194 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک پوری دنیا  میں مرنے والوں کی تعداد 82 ہزار 80 ہو گئی ہے جبکہ14 لاکھ 31 ہزار 706 افراد کورونا سے متاثر ہیں، تین لاکھ دو ہزار ایک سو پچاس افراد بھی صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

 

ٹیگس