Apr ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ کورونا سے 178 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 5916

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کےساتھ ہی مجموعی طور پر کورونا  میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 5916 تک ہو گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 178 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ 

پوری دنیا میں کورونا وائرس اب تک 88550 افراد کی جان لے چکا ہے

ٹیگس