May ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • کورونا پر سیاست نہ کی جائے، کیجری وال کی اپیل

دہلی کے وزیر اعلی نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں سبھی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں سیاست سے انسداد کورونا مہم متاثر ہوگی۔
اروند کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں کورونا کے تقریبا سات ہزار معاملات کا پتہ لگا ہے جن میں سے صرف ڈیڑھ ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے ستائیس لوگوں کے لئے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر پازیٹیو کیس ایسے ہیں جن میں یا کوئی علامت نہیں ہے یا معمولی علامتیں پائی گئی ہیں اور انہیں اسپتالوں میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ 
یا دہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے متنازعہ لیڈر کپل مشرا نے کورونا کے تعلق سے دہلی حکومت پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس پریس کانفرنس میں دوسری ریاستوں کے مزدوروں سے اپیل کی کہ ریاست کو اس طرح چھوڑ کے نہ جائیں۔ 

 

ٹیگس