May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • کورونا ایسی جنگ جس کی ماضی میں مثال نہیں: مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نےخود کفیل ہندوستان مہم کے لیے بیس لاکھ کروڑ کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے ملک گیرلاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے بھی احکامات جاری کر دئے ہیں۔

یو این آئی کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران کو ایسی جنگ قرار دیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا واحد طریقہ کار خود کفیل بننا ہے اور حکومت اس کے لیے ’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کے تحت مجموعی طور پر بیس لاکھ کروڑ روپے کا اسپیشل مالی پیکج دے گی۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چلائی جانے والی قومی سطحی مہم کے دوران نریندر مودی نے منگل کے روز ہندوستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی بچانے کی جنگ ہے اور ہمیں بغیر ہارے، تھکے اور ٹوٹے لڑنا ہے۔

اسکے ساتھ ہی ہندوستان کے وزیر اعظم  نے اپنے ایک پیغام میں، پچیس مارچ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کو سترہ مئی سے مزید آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے مرحلے میں نئے قوانین نافذ ہوں گے۔

 

ٹیگس