May ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگي میں شدت آ گئي ہے اور ہندوستان نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی حکومت نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں نئي دہلی میں متعین دو پاکستانی سفارتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان سے نکل جائيں۔ نئي دہلی کا کہنا ہے کہ یہ افراد ہندوستان کے خلاف جاسوسی کر رہے تھے جو ان کے سفارتی مشن کے خلاف ہے۔ پاکستانی میڈیا نے اتوار کی رات نئي دہلی میں پاکستانی سفارت کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیتے ہوئے انھیں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے ان دو پاکستانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

ٹیگس