Jun ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے 5815 افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 207615 ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔

ہندوستان میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر اس وبا سے ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2465 ہو گئی ہے۔

ٹیگس