Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فضائی حادثہ

ہندوستان میں ایک فضائی حادثے کی خبر ہے۔

رائٹرز کے مطابق ہندوستان کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا اکسپریس کا ایک مسافر طیارہ کالی کٹ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔ ایئر انڈیا اکسپریس کے اس بد قسمت بوئنگ سات سو سینتس میں حادثے کے وقت طیارے میں ایک سو اکیانوے مسافر موجود تھے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کا یہ مسافر طیارہ دبئی سے کولکتہ پہنچا تھا کہ لینڈنگ کے وقت پھسل کے رن وے سے باہر نکل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں طیارہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس