Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہمولہ میں مسلح افراد کے حملے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں آج پیر کی صبح مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکاروں اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ہلاک ہو گئے۔

جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شدید زخمی ہونے والے تین سکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان کی مرکزی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں سے وہاں کی مقامی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران کرفیو، سخت ترین لاک ڈاؤن اور فوجی محاصرے کے باوجود وہاں مسلحانہ  جد و جہد میں رجحان بڑھا ہے اور ہندوستانی فورسز پر اب تک دسیوں بار جان لیوا حملے کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس