Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

ہندوستان میں جمعرات کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔

ہندوستان کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈی آئل کے مطابق جمعرات کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں چودہ سے سولہ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں انیس اور بیس پیسے فی لیٹر کمی آئی ۔ 
اس رپورٹ کے مطابق دہلی میں پیٹرول پندرہ پیسے فی لیٹر سستا ہوکر اکیاسی روپے چالیس پیسے فی لیٹر فروخت ہوا اور ڈیزل انیس پیسے کم ہوکر، بہتر روپے سینتس پیسے فی لیٹر بیچا گیا۔ ممبئی میں پیٹرول چودہ پیسے کم ہو کے اٹھاسی روپے سات پیسے فی لیٹر اور ڈیزل انیس پیسے کی کمی کے ساتھ اٹھہتر روپے پچاسی پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔ 
کولکتہ میں بھی پیٹرول چودہ پیسے اور ڈیزل انیس پیسے فی لیٹر سستا ہوا ۔ کولکتہ میں پیٹرول بیاسی روپے بانوے پیسے اور ڈیزل پچھتر روپے ستاسی پیسے فی لیٹر فروخت کیا گیا۔ 
چنئی میں پیٹرول تیرہ پیسے کی کمی کے ساتھ چوراسی روپے چوالیس پیسے اور ڈیزل اٹھارہ پیسے کی کمی کے ساتھ ستتر روپے تہتر پیسے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا گیا۔ 

ٹیگس