Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۱:۳۵ Asia/Tehran
  •    ہندوستان کی مرکزی حکومت پر تنقید

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے مرکزی حکومت پر کورونا وائرس کو روکنے کا سنہری موقع گنوادینے کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستانی خبررساں ادارے یو این آئی کے مطابق راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے لیڈر غلام نبی آزاد نے جمعرات کو ایوان میں کورونا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت پر تساہلی سے کام لینے کا الزام لگایا۔انھوں نے کہا کہ دسمبر دو ہزار انیس میں ہی کانگریس پارٹی کے اس وقت کے صدر مسٹر راہل گاندھی نے خبردار کردیا تھا کہ ملک میں کورونا کی سونامی آسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی نے اس کے بعد رواں سال کی فروری میں بھی حکومت کو کورونا وبا کے تعلق سے وارننگ دی لیکن حکومت نے ان انتباہات پر کوئی توجہ نہیں دی ۔مسٹر غلام نبی آزاد نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بعض تجاویز بھی پیش کیں ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر کورونا کے ٹیسٹ کا انتظام کیا جائے اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی جائے ۔

 

ٹیگس