Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان, مزید 1130 افراد کورونا سے ہلاک

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 87 ہزار افراد مبتلا ہوئے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 86 ہزار961 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 87 ہزار 580 ہو گئی۔

اسی عرصے کے دوران 93 ہزار 356 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 لاکھ 96 ہزار399 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ہزار 130 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 87 ہزار882 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

6 اپریل تک جانچ کی تعداد 10 ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی اور اس کے بعد ٹیسٹنگ میں تیزی آئی اور 17 ستمبر 2020 کو یہ تعداد 6 کروڑ ہو گئی۔

ٹیگس