Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم، ایک عسکریت پسند جاں بحق

کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں آج جمعرات کی صبح شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق ہوا ۔

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ماگہامہ ترال میں آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ نے مسلح تصادم  اور عوامی مظاہروں کے پیش نظر پورے ضلع ترال میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس