Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: تیل اور قدرتی گیس پلانٹ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے

سورت میں او این جی سی پلانٹ میں لگاتار تین دھماکے ہوئے۔

ہندوستان کی ریاست گجرات کے سورت میں واقع تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے پلانٹ میں دیر رات آگ لگ گئی۔

سورت کے کلکٹر ڈاکٹر دھول پٹیل نے کہا کہ تقریبا تین بجے او این جی سی ہزیرا پلانٹ میں لگاتار تین دھماکے ہوئے جس سے آگ لگ گئی ۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

جائے واقعہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود ہیں ۔ ابھی تک کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ او این جی سی کے افسران کے ذریعہ پریشر والے گیس سسٹم کو ڈیپریسرائزنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پلانٹ میں دھماکے ہوئے ان کے گھروں کی کھڑکیاں ہلنے لگیں ۔

ٹیگس