Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • ریاست بہار کے صوبائی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

ہندوستان کے چیف الیکشن کمیشن نے ریاست بہار کے صوبائی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج  ایک پریس کانفرنس میں بہار کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار کی صوبائی اسمبلی کی دو سو تینتالیس نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات تین مراحل میں انجام پائیں گے۔ 
صوبائی انتخابات کے لئے اٹھائیس اکتوبر، تین نومبر اور سات نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تینوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی ایک ہی دن یعنی دس نومبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں رہنے والے ووٹر یا تو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں یا وہ انتخابات کے آخری دن اپنے پولنگ بوتھ  پر میڈیکل حکام  کی نگرانی میں ووٹ ڈالیں گے۔
الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا کہ یہ انتخابات انتہائی غیرمعمولی حالات میں کرائے جارہے ہیں اور ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق پروٹوکول کے سلسلے میں بھی وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
 

ٹیگس