Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • سپریم کورٹ کا محبوبہ مفتی کی حراست کے بارے میں انتظامیہ سے سوال

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو کب تک حراست میں رکھے گی۔

ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی والدہ کی حراست کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے سوال کر لیا ہے کہ محبوبہ مفتی کو کب تک حراست میں رکھا جائے گا-

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جواب دے اور اگلی سماعت پندرہ اکتوبر ہوگی- سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی کو ہمیشہ کے لئے حراست میں نہیں رکھا جا سکتا-

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی درخواست میں عدالت کو بتایا کہ انہیں اپنی والدہ سے نہیں ملنے دیا جا رہا ہے جس پر عدالت نے التجا اور ان کے بھائی کو اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت دی- محبوبہ مفتی کو گزشتہ برس پانچ اگست کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا-

ٹیگس