Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے مزید 80 ہزار نئے کیسز

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا نے زور پکڑ لیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 80 ہزار 472 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے80 ہزار 472 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 25 ہزار764 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 ہزار 428 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 87 ہزار826 ہوگئی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے ایک ہزار 179 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 97 ہزار497 ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح 15.11 فیصد، اموات کی شرح 1.57 فیصد اورشفایاب ہونے والوں کی شرح 83.33 فیصد ہوگئی ہے۔

ٹیگس