Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے چین سے ملحقہ سرحدوں پر میزائل تعینات کر دئے

ہندوستانی فوج نے چین کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے لداخ کے سرحدی علاقے میں اپنے میزائل تعینات کر دئے ہیں۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی  نئی دہلی نے چین کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لداخ سیکٹر پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے دور مار میزائل تعینات کر دئے ہیں۔ 

 انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے لداخ سیکٹر پر جو میزائل تعینات کئے ہین وہ ایک ہزار کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔

 ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چند روز قبل چین کے ساتھ کشیدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے سرحدی علاقوں میں بڑی تعداد میں فوج اور فوجی ساز و سامان تعینات کر دئے ہیں اور ہندوستان نے بھی اس اقدام کے جواب میں سرحد پر اپنی فوجی طاقت بڑھا دی ہے۔

 گزشتہ مہینوں میں ہندوستانی اور چینی فوجی کئی بار لداخ کے علاقے میں ایک دوسرے سے متصادم ہو چکے ہیں۔

ٹیگس