Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، اسمبلی امیدوار سمیت 3 ہلاک

ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران ہوئی فائرنگ میں اسمبلی امیدوار نارائن سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 کی انتخابی مہم کے دوران شیوہر کے ہتھسار گاوں میں جنتا دل راشٹروادی کے امیدوار نارائن سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واردات میں نارائن سنگھ سمیت دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

نارائن سنگھ انتخابات کے پیش نظر شیوہر کے ہتھسار گاوں میں انتخابی مہم کے لئے نکلے تھے۔ اسی دوران 10 سے 15 مسلح افراد نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔

حملے میں نارائن سمیت 5 لوگوں کو گولی لگی۔ ان میں سے نارائن سمیت 3 لوگوں کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ وہیں 2 دیگر کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے تاہم اطلاعات ہیں کہ ایک حملہ آور کو گاوں والوں نے پکڑ لیا ہے۔

ٹیگس