Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا کے یومیہ کیسز اور اموات میں کمی

ہندوستان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے حوالے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 578 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 534 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 ہزار 77 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 70 لاکھ 78 ہزار 123 تک جا پہونچی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 50 ہزار 129 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 78 لاکھ 64 ہزار 811 ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں نئے معاملوں کے مقابلے میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 18 اکتوبر کوساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی اور یہ شرح ہر میلین پر 68 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 

خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14.92 لاکھ کورونا نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

ٹیگس