Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان- چین تنازع، امریکی وزیر جنگ اور وزیرخارجہ ہندوستان پہنچ گئے

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو اور وزیر جنگ مارک اسپر 2+2 مذاکرات میں شرکت کے لئے پیر کے روز ہندوستان پہنچے ہیں۔

امریکا اور ہندوستان کے درمیان تیسری 2+2 وزراء کی سطح پر مذاکرات ہونے والے ہیں جس میں شرکت کے لئے امریکا کے وزیر خارجہ اور وزیر جنگ نئی دہلی پہنچے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے یہ دو علی وزیر اجلاس میں اپنے ہندوستانی ہم منصبوں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگ کے ساتھ اجلاس میں اہم مسائل پر گفتگو کریں گے۔

ہندوستان اور امریکا کے درمیان 2+2 میٹنگ منگل کے روز شروع ہوگی تاہم اس سے پہلے پیر کو ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ، امریکا کے وزیر جنگ مارک اسپر کے ساتھ دو طرفہ اجلاس کر رہے ہیں جبکہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کے ساتھ دو طرفہ نشست کی۔

ہندوستان اور امریکا کے درمیان 2+2 مذاکرات کا اعلان 2017 میں ہوا تھا جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

ستمبر 2018 میں ہندوستان-امریکا کے درمیان پہلے 2+2 مذاکرات ہوئے تھے جبکہ دسمبر 2019 میں دوسری بار ہوئے تھے۔

ٹیگس