Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیر، علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند چھاپہ ماروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین جھڑپوں میں چار سیکیورٹی اہلکار اور تین چھاپہ مار مارے گئے ہیں.

سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ افراد اتوار کے روز جموں و کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں ایک تصادم کے دوران مارے گئے ہیں۔

ہندوستانی حکام نے بتایا کہ آپریشن کافی دیر تک جاری رہا۔ حکام کے مطابق آپریشن ہفتے کی رات کو اس وقت شروع ہوا جب ماچھل میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو لائن آف کنٹرول کی باڑ کے قریب مشکوک حرکتیں نظر آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کے گشتی دستے نے علیحدگی پسندوں کو دراندازی کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ہندوستان کے ترجمان دفاع کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ سات آٹھ  نومبر کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب لائن آف کنٹرول پر ماچھل سیکٹر کے قریب گشت کرنے والی ٹیم نے کچھ نامعلوم افراد کو مشکوک سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک علیحدگی پسند مارا گیا۔ ہندوستانی عہدے دار نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک ، اے کے سینتالیس رائفل اور دو بیگ برآمد ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس