Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • بہار میں این ڈی اے کی جیت

ہندوستان کی ریاست بہار کے صوبائی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تین مرحلوں میں ریاست بہار کی دو سو تینتالیس نشستوں پر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے کو ایک سو پچیس سیٹیں ملی ہیں۔

این ڈی میں بی جے پی ، جےڈی یو ، ایچ اے ایم وی آئی پی نامی پارٹیاں شامل ہیں اور آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں پر مشمتل اتحاد مہاگٹھ بندھن کو ایک سو دس سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحادی (این ڈی اے) کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ملک کے انتخابی نتائج نے پھر سے ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بقول ان کے سب سے قابل اعتماد لیڈر ہیں۔

ریاسب بہار میں این ڈی اے نتیش کمار کی قیادت میں چوتھی بار حکومت بنائے گی ۔

ٹیگس