Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • معاشی صورتحال پر راہل گاندھی کی مودی سرکار پر تنقید

ملکی تاری‏خ میں پہلی بار معاشی مندی آئی ہے: راہل گاندھی

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے معاشی حالات کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پہلی بار معاشی مندی کی زد میں ہے۔

کشمیر عظمی آن لائن کے مظابق گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار معاشی مندی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جو اقدامات کئے ہیں اس نے ہندوستان کی طاقت کو کمزوری میں تبدیل کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے ایک خبر کو بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک کے تخمینہ کے مطابق جولائی سے ستمبر میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 8.3 فیصد رہ جائے گی اور ملک تکنیکی طور پر کساد بازاری کی زد میں آجائے گا۔


 

 

ٹیگس