Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، متعدد ہلاک و زخمی

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری میں متعدد افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو اوڑی سیکٹر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست گولہ باری ہوئی۔ ہندوستان کا دعوا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری میں کم سے کم چھے افراد مارے گئےہیں جن میں دو فوجی اور چار عام شہری شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک عام شہری کے مارے جانے اور تین کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جمعے کی دو طرفہ فائرنگ کے بعد سرحدی علاقے کے لوگوں نے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

 

ٹیگس