Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے دہلی، مہاراشٹر اور مغربی بنگال زیادہ متاثر

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 524 افراد لقمہ اجل بن چکے۔

آج جمعرات کے روزصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔

اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں کورونا سے 99 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 944  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی  تعداد 92 لاکھ 66 ہزار705 ہوگئی۔  تاہم  36  ہزار367  افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت مند مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 79  ہزار 138 ہوگئی اور 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔

ٹیگس