Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان، حکومتی پالیسیوں کے خلاف پچیس کروڑ کی شرکت سے ملک گیر احتجاج

ہندوستان میں کسانوں، مزدوروں اور بینک ملازمین نے جمعرات کو ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے کئے ہیں۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کسان اور مزدور تنظیموں کی اپیل پر ملک کے مختلف علاقوں میں کسانوں اور مزدوروں نے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے شروع کر دئے ہیں۔

بائیں بازو کی دس مرکزی مزدور یونینوں کی اپیل پر ہونے والے ملک گیر دھرنوں اور مظاہروں میں بھارتی جنتا پارٹی کی حامی بھارتیہ مزدور سنگھ کے اراکین شامل نہیں ہیں۔ بھارتیہ مزدور سنگھ نے اس ایک روزہ ہڑتال کو سیاست سے متاثر بتایا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے مختلف سرکاری، نجی اور غیر ملکی بینکوں کے ملازمین بھی کسانوں اور محنت کشوں کی اس ہڑتال میں شامل ہیں۔ ہڑتال میں بینک ملازمین کی شمولیت سے بینکاری سرگرمیاں ٹھپ ہوکے رہ گئی ہیں۔ ہندوستانی خبررساں اداروں کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک روزہ ملک گیر ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں پچیس کروڑ سے زائد ملازمین نے حصہ لیا ہے۔

ٹیگس