Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • اقتدار میں آگئے تو کسان مخالف تینوں قوانین پھاڑ پھیکیں گے: کانگریس رہنما

ہندوستان کی کانگریس پارٹی نے جمعرات کو کسانوں اور مزدوروں کی ہڑتال اور مظاہروں کی سرکوبی کے لئے طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کی ہے۔

نئی دہلی میں جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کے کسانوں کی تحریک کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت اقتدار میں آگئی تو کسان مخالف تینوں قوانین کو پھاڑ کر پھینک دے گی۔
رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ان کی جماعت شروع سے ہی تینوں کسان مخالف قوانین کی مخالفت کرتی رہی ہے اور ان کی مخالفت پر کانگریس پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے جمعرات کو کسانوں اور مزدوروں نے حال میں کسانوں سے متعلق پاس ہونے والے تین قوانین کی مخالفت میں ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے کئے تھے۔ ہندوستان کے بینک ملازمین کی یونین نے بھی کسانوں اور مزدوروں سے اظہار یک جہتی کے لئے ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے بینکاری کی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوگئی تھیں۔
مختلف مقامات پر پولیس نے کسانوں اور مزدوروں کی ریلیوں کو روکنے کے لئے ان پر لاٹھی چارج اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا تھا۔

ٹیگس