Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا پر برتری

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف باسٹھ رن کی برتری حاصل ہے۔

ایڈیلیڈ کے اول گراؤنڈ میں کھلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ہندوستان نے کھیل کے اختتام پر ایک کھلاڑی کے نقصان پر سات رن بنائے تھے۔
کھیل کے پہلے دن ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی اننگ کے اختتام پر دو سو چوالیس رن بنائے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ چوہتر رن بنائے مگر وہ جاش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں رن آوٹ ہو گئے۔
بعد ازاں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تاہم ہندوستانی بولروں نے کسی بھی کھلاڑی کو کریس پر جمنے کا موقع نہیں دیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف بہتر اوور میں ایک سو اکیانوے رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے اچھا اسکور ٹم نے کیا اور تہتر رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

ٹیگس