Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • حکومت کسانوں کے مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں: کانگریس

کسان لیڈروں اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر کانگریس پارٹی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر اور مرکزی رہنما راہل گاندھی نے حکومت اور کسانوں کے مابین آٹھویں دور کی بات چیت ناکام ہونے اور آئندہ ملاقات کی تاریخ 15 جنوری کو طے کیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن کی نیت صاف نہیں ہے، تاریخ در تاریخ طے کرنا اس کی حکمت عملی ہے۔

اس سے قبل کانگریس کی میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا تھا کہ حکومت کسانوں کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور کسانوں کے ساتھ بار بار ملاقاتوں کا انعقاد کرکے انہیں تھکانا چاہتی ہے لیکن اس کو سمجھ لینا چاہئے کہ کسان اس کے کھیل میں الجھ کر تھکنے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین آٹھویں دور کی بات چیت فریقین کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب جمعہ کے روز پھر بے نتیجہ رہی اور فریقین نے 15 جنوری کو پھر سے بات چیت کرنے کیا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس