Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پندرہ ہزار پانچ سو نوے نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ ستائیس ہزار ہوگئی۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پندرہ ہزارنو سو پچھتر مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ باسٹھ ہزار سات سو اڑتیس ہوگئی ہے۔

اس دوران ہندوستان میں مزید ایک سو اکانوے کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکیاون ہزار نو سو اٹھارہ ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ تیرہ ہزار بتائی گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح دو اعشاریہ صفر دو فیصد اور شفایابی کی شرح چھیانوے اعشاریہ پانچ تین فیصد بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس