Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  کا دورہ تیونس اور الجزائر
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ تیونس اور الجزائر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پیر کو تیونس اور الجزائر کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، علاقائی ممالک کے دوروں کے تیسرے مرحلے میں پیر کو تیونس اور الجزائر کے لئے روانہ ہوں گے-

وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں شمالی افریقہ کے ان اہم ممالک کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی، شام، یمن اور لیبیا کے بحرانوں کی سیاسی راہ حل پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کریں گے اور تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیں گے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے دورے میں تیونس اور الجزائر کے اعلی حکام سے ملاقات میں ایٹمی سمجھوتے کے نتائج کے بارے میں تبادلہ خیال اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسیوں کی تشریح کریں گے-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل کویت، قطر، عراق، لبنان اور شام کے علاوہ ہندوستان ، پاکستان اور روس کا بھی دورہ کیا تھا-

ٹیگس