Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • حمید بعیدی نژاد، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ
    حمید بعیدی نژاد، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ ایٹمی صنعت اور حقوق کا تحفظ، چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جیت تھی-

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اتوار کو تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہونے والا ایٹمی سمجھوتہ فریقین کی کامیابی ہے-

بعیدی نژاد نے کہا کہ مقابل فریق پابندیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ایران کا ایٹمی پروگرام نہ تو کبھی فوجی تھا اور نہ ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں امریکی کانگریس کے رویے کے بارے میں کہا کہ کانگریس کے اراکین کے پاس ، ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے کچھ وقت باقی ہے اور ابھی خلاف ورزی لفظ کے بارے میں بات نہیں کی جا سکتی ہے اور امریکہ جب ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں کسی ایک نتیجے اور فیصلے پر پہنچ جائے گا تو پھر آئندہ سناریو کے بارے میں بات کی جائے گی-

ایران کے نائب وزیرخارجہ بعیدی نژاد نے یمن، عراق ، افغانستان، منشیات، ترک اسلحہ اور ماحولیات کی تبدیلی جیسے موضوعات کو ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں قرار دیا اور عرب ممالک کے ساتھ، پابندیاں ختم ہونے کے بعد کے زمانے کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ایران علاقے بالخصوص خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات پر کافی توجہ دیتا ہے-

ٹیگس