Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • S300 دفاعی میزائل سسٹم
    S300 دفاعی میزائل سسٹم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس اس سال کے آخر تک ایران کو S300 دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کے ساتھ سوخو کمپنی کے جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی ہے۔

بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ایران جامع ایٹمی سمجھوتے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے مذاکرات کے مقابل فریق کو خبردار کیا کہ اگر اس نے معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران اس وغدہ خلافی کا بھرپور جواب دے گا۔

داعش دہشت گرد گروہ کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے علاوہ ایران کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

ٹیگس