Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کی بینکاری کی اعلی فاؤنڈیشن کے سربراہ - مہدی رضوی
    ایران کی بینکاری کی اعلی فاؤنڈیشن کے سربراہ - مہدی رضوی

ایران کی بینکاری کی اعلی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی بینکوں کے مقابلے میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے بینکوں کے پاس سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔

تہران میں چھبیسویں بین الاقوامی اسلامی بینکاری کانفرنس میں ایران کی بینکاری کی اعلی فاؤنڈیشن کے سربراہ مہدی رضوی نے کہا کہ ایران کے پاس پانچ سو اٹھارہ ارب ڈالر کا سرمایہ موجود ہے جو اسلامی بینکوں کے کل سرمائے کا سینتیس فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سن انیس سو پچانوے سے دو ہزار چودہ تک اسلامی بینکوں اور مالی مراکز نے ہر سال بیس فیصد ترقی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سن دو ہزار پانچ میں ان کا کل سرمایہ تین سو ارب ڈالر تھا جو سن دو ہزار چودہ میں بڑھ کر دو ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

مہدی رضوی نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا کے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں اسلامی بینکاری کے تجربے پر غور کرنا اور اس کے علاوہ بین الاقوامی اسلامی مالی اداروں، مراکز اور بینکوں اور ان کے طریقہ کار سے آشنائی حاصل کرنا ہے-

ٹیگس