Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ کی شام کے سلسلے میں اپنے روسی ہم منصب سے گفتگو
    ایران کے نائب وزیر خارجہ کی شام کے سلسلے میں اپنے روسی ہم منصب سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے مسئلے میں مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے نمائندے اور نائب وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے مسئلے میں روسی صدر کے نمائندے اور نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں شام اور یمن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں گفتگو کی-

اس گفتگو میں فریقین نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق شام اور یمن کے مسئلے کی سیاسی راہ حل تلاش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-

ایران اور روس، شام سمیت مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں اور بیرونی مداخلت کے بغیر تمام سیاسی گروہوں کی شمولیت سے ان مسائل کے حل کے خواہاں ہیں-

 ایران اور روس کے حکام نے بارہا تاکید کی ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت سے مزید کشیدگی پھیلے گی-

ٹیگس